|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

پسنی : ماہی گیرکالونی کے نام پر منظورہونے والی 200ایکڑاراضی سے ماہی گیرمحروم ،سابق ایم پی اے میرحمل کلمتی نے ’’ زرین جڈی ‘‘ کے مقام پر ماہی گیرکالونی بنانے کا اعلان کیاتھا ،دوسوایکڑاراضی محکمہ سٹلمنٹ نے الاٹ کی ، ماہی گیروں کو ایک فٹ اراضی بھی نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ موضع زرین جڈی کے مقام پر ماہی گیرکالونی کے نام پر دوسوایکڑاراضی محکمہ سٹلمنٹ کی جانب سے باقاعدہ طورپر صوبائی حکومت کو الاٹ کی گئی ہے جہاں پر ماہی گیروں کی رہائش کے لیئے ماہی گیرکالونی تعمیر کرنے کی بات کی گئی لیکن پانچ سال گزرگئے ماہی گیروں کو ایک فٹ اراضی بھی نہ مل سکی دوسری بااثرلوگوں نے ہزاروں ایکڑاراضی اپنے نام کھتونی کروالیئے ہیں اور اراضیات کی خریدوفروخت جاری ہے زرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیرفشریزاور ایم پی اے ضلع گودارمیر حمل کلمتی نے زرین جڈی کے مقام پر ماہی گیرکالونی بنانے کا اعلان بھی کیاتھا لیکن ماہی گیرکالونی ابھی تک نہیں بن سکی ہے جبکہ علاقائی ماہی گیررہائشی اراضی نہ ہونے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں پسنی کے ماہی گیروں نے صوبائی حکومت اور ایم پی اے ضلع گوادرمیرحمل کلمتی سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ماہی گیرکالونی کے نام پر محکمہ سٹلمنٹ سے حاصل کی گئی اراضی کی نشاندہی کرکے اسے مقامی ماہی گیروں کے درمیان تقسیم کیا جائے تاکہ ماہی اپنے طریقے سے وہاں اپنی رہائش کا بندوبست کرسکیں ۔