کوئٹہ : ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اکنامسٹ فرزانہ نوشاد پی آئی ڈی ای ڈاکٹرسجاد اور ڈاکٹراعجاز خان نے کہاہے کہ سینٹرل ایشیاء اکنامک کوریڈور نمبر 5کو این 25سے ملایاجائیگا بلکہ بلوچستان میں دیگر اہم شاہراہوں پر کام کیاجارہاہے ہم چاہتے ہیں کہ سڑکیں صرف ٹرانسپورٹیشن کیلئے کام نہ آئے بلکہ اس کے آس پاس اکنامک زونز ،سمال انڈسٹریز اوردیگر بھی بنائے جائیں ،اس سے صوبے میں معاشی خوشحالی آئیگی بلکہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر روز گار بھی میسر آئیگی ،اس سلسلے میں دو ماہ سے سٹڈی کاکام جاری ہے ،ہمارے چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان آنے کا مقصد امپورٹ ،ایکسپورٹ سے وابستہ افراد سمیت دیگر کی رائے جاننا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے موقع پر چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر انجینئر محمد عیسیٰ خان ،نائب صدر اختر کاکڑ،ایگزیکٹو ممبران اوردیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اکنامسٹ اور دیگر پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران ان کی آمد پر شکر گزار ہے ،انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان صنعت وتجارت اورانڈسٹریز سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود اور انہیں درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے اس کے 3ہزار ممبران ہے جو تجارت ،صنعت وانڈسٹریز کے فروغ میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے ہی کوششوں سے صوبے میں صنعت وتجارت ،انڈسٹریز ،زراعت ،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کو ترقی ملی ہے بلکہ تجارت سے وابستہ افراد کی بہت بڑی تعداد ٹیکس دینے پر بھی آمادہ ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھی چیمبرآف کامرس ہمہ وقت تیار ہیں ۔