پسنی : 29کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ’’ ماکولا ‘‘ اور ’’ رمبڑو ‘‘ ڈیم کا افتتاح کردیا گیا ،ایم پی اے میر حمل کلمتی اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان قمبردشتی نے ڈیمز کا افتتاح کیا ،کلمت اور اس کے قریبی علاقوں کو روزانہ دس لاکھ گیلن پانیسپلائی کی جائے گی ،کلمت اور اسکے قریبی علاقوں میں زرعی انقلاب آجائے گا ،ضلع گوادرکے تمام ڈیمز میری کوششوں سے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ایم پی اے میرحمل کلمتی کی میڈیا سے گفتگو، مختلف علاقوں میں 30عددواٹرٹینکی تعمیر کردیئے گئے ہیں کلمت اور اس کے قریبی علاقوں میں 48.3لائن بچھادیئے گئے ہیں،68کرروڑروپے کی لاگت سے جاری عمانی گرانٹ فیزٹوکے 75فیصدکام مکمل کردیئے گئے 25فیصد کام جون مہینے تک مکمل کردیئے جائینگے ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ چنگیزگچکی کی وفد کو بریفنگ،عمانی پروجیکٹ فیزون کے کام متعلقہ ٹھیکیدارکی کوتاہی کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکے ٹھیکیدارگل جان کی کارکردگی پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ سخت برہم ،اگروقت پر کام مکمل نہیں کیئے تو مذکورہ ٹھیکیدارکو بلیک لسٹ کردیا جائے گا ،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ قمبر دشتی نے کوکونٹ فارم کے علاقے میں عمانی گرانٹ کے تحت بننے والی اوور ٹینک کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پبلک ہیلتھ چنگیزگچکی اور ایکسیئن حاجی شکیل احمدنے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ عمانی گرانٹ پروجیکٹ کے تحت محکمہ آبنوشی کے متعدداسکیم اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں انہوں نے بتایا کہ عمانی پروجیکٹ فیز2کے 75فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں باقی 25فیصدکام جون کے مہینے تک مکمل کیئے جائینگے بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ واٹربکس تین عدداوورٹینک چارعددانڈرگراؤنڈ ٹینکی اور 18انچ کے پائپ لائن جو چینل سے مین اسٹوریج ٹینک تک بچھانے کاکام مکمل ہوچکاہے جبکہ عمانی پروجیکٹ فیزون کے کام ابھی تک مکمل نہیں ہیں اس پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان نے متعلقہ ٹھیکیدارگل جان بلوچ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور ایکسیئن گوادرحاجی شکیل بلوچ کو فوری طورپرہدایت کی کہ عمانی پروجیکٹ کے فیزون کے کام کی رفتارکو تیزکیاجائے اور متعلقہ ٹھیکیدارکوسختی سے کہا جائے کہ کام وقت سے پہلے مکمل ہونے چاہیے بصورت دیگراسے بلیک لسٹکردیاجائے گا دریں اثنا ء ایم پی اے میر حمل کلمتی اور سیکرٹری ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان میرقمبردشتی نے 21کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی ’’ رمبڑو ‘‘ ڈیم کا افتتاح کردیا اس موقع پر پی ڈی عمران درانی ،ڈپٹی پی ڈی غلام سروربنگلزئی اے پی ڈی جنیدگچکی نے انہیں بریفنگ دی اور ڈیم کے کیچمنٹ ایریا کے بارے میں انہیں آگاہ کیا گیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ’’ رمبڑو ‘‘ ڈیم سے کلمت اور اسکے گردنواح کے علاقوں کو روزانہ دس لاکھ گیلن پانی سپلائی کیا جائے گا ڈیم سے دوپائپ لائن کنکشن ایک لائن پبلک ہیلتھ کے لیئے جبکہ دوسری لائن ایری گیشن کے لیئے بنائی جارہی ہے جس سے کلمت اور گردنواح میں زرعی کاشتکاری کی جاسکتی ہے رمبڑوڈیم سے کلمت اور اسکے قریبی علاقوں کو روزانہ دس لاکھ گیلن پانی سپلائی کی جائے گی ،ایم پی اے ضلع گوادر میر حمل کلمتی نے8کروڑدس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی ماکولا ڈیم کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادرکے تمام ڈیم میری کوششوں سے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ڈیم سے علاقے میں زرعی انقلاب آجائے گا علاقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈیمزپر علاقے کے لوگوں کو نوکری دی جائے گی اور علاقے کے لوگ اس مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہا ضلع گوادرکے دیہی علاقوں کو بھی شہرکی طرح یکساں ترقی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ شادی کور ڈیم ،ساوڑڈیم ،ماکولا ڈیم ،رمبڑوڈیم اور بسول ڈیم کی تعمیرسے ان علاقوں کا نقشہ بدل جائے گا ۔