چمن : صبح کو اغواء ہونے والے شخص کی سہ پہر تک بازیابی اغواء کاروں نے کلی ابتو کے مقام پر پھینک دیا تھا اغواء کا روں کی تلاش تاحال جاری ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے ماررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر کی پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے جلات چوک سے صبح سویرے اغواء کاروں نے منیر نامی شخص جو علاقے میں ڈاکٹر منیر کے نام سے مشہور تھا کو گن پوائنٹ پر فیلڈر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا جس کو شہر سے بیس سے کلو میٹر دور علاقے کلی ابتوکاریز میں پھینک دیا اور اس کو سر اور چہرے پر کلاشنکوف کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا تھا اور لیویز فورس نے بروقت کاروائی اور ڈاکوؤں کا مسلسل پیچھاکرنے کے باعث ڈاکوؤں کو مغوی ڈاکٹر منیر کو چھوڑنے پر مجبور کردیا اور ویرانے میں پھینک دیا جس کو لیویز فورس نے برآمد کرکے چمن شہر سول ہسپتال لاکر علاج معالجے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاجبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصر خان ناصر ،ڈی پی او ساجد خان مومند ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر کاشف ،تحصیلدار حمید زہری، رسالدار عبدالبصیر اوردیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر نے کہاکہ آج لیویز کی بہترین کارکردگی کے بناء مغوی شخص کو اغواء کرنے کے چند گھنٹے کے بعد لیویز اہلکاروں کی بہترین کوششوں کے بعد بازیاب کرایاگیا اور اغواء کاروں کے خلاف سخت آپریش جاری ہے اور عنقریب بہت جلد اغواء کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گاجس کیلئے لیویز نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔