کوئٹہ: کوئٹہ گرمی کی شدت میں ا ضافہ ساتھ ہی سیاسی پارہ میں بھی اضافہ ہو گیا مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں دوران ماہ کوئٹہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے جس کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئیں ہے پارٹی کارکن جلسوں کی کامیابی کیلئے بھر پور عوامی مہم چلا رہے ہیں شہر میں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جمعیت ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 14مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے اسی دن بلوچستان کے کئی قبائلی عمائدین کی جمعیت میں شمولیت متوقع ہے مولانا فضل الرحمن مستونگ کا بھی دورہ کرینگے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی 23مئی کو جلسہ سے خطاب کرینگے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے صادق شہیدگراؤنڈ میں پنڈال سجے گا جلسہ کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماوں کی جانب سے کوششوں میں تیزی لی گئی ہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی صدر آصف زرداری مئی کے آخری ہفتے میں سریاب کے علاقے میں جلسے سے خطاب کرینگے قوم پرست جماعتوں کے بعد اب وفاقی پارٹیوں کے جلسوں کو سیاسی حلقوں کی جانب سے انتہائی اہم کردار دیا جا رہا ہے اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے اندرون بلوچستان جلسے کئے جاتے رہے ہیں