پسنی : سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان قمبردشتی نے کہا ہے پسنی کے شہریوں کو بہت جلد شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کی جائے گی ،علاقے میں گزشتہ کہیں سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران رہتاہے اور پانی بحران پر قابو پانے کے تمام تر وسائل بروے کار لارہے ہیں ،عمانی گرانٹ کے کاموں میں ایک ٹھیکیدارانتہائی کوتاہی کا مظاہرہ کررہا ہے اس کے خلاف بہت جلد کاروائی کی جائے گی اپنے دورہ شادی کورکے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع گوادر میں سب سے زیادہ ڈیم تعمیرہوررہے ہیں اورشادی کور ڈیم ،ماکولا ،رمبڑوڈیم ساوڑڈیم مکمل ہوچکے ہیں ڈیمزسے لیکر شہروں تک پائپ لائن بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے مذکورہ ڈیم مکمل ہونے کے بعد ضلع گوادرمیں پانی کا بحران ہمیشہ کے لیئے ختم ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ عمانی گرانٹ اور اٹلین گرانٹ کے تحت محکمہ آبپاشی کے جتنے بھی اسکیم چل ررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ انہیں وقت سے پہلے مکمل کیاجائے انہوں نے کہا چند ٹھیکیداروں کے حوالے سے مجھے شکایت موصول ہوئی ہیں کہ وہ کوتائی کررہے ہیں لیکن انکے خلاف بہت جلد محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں بلیک لسٹ کردیاجائے گا سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے مذید بتایا کہ ان دنوں گوادرسمیت پسنی میں بھی پانی کا بحران چل رہاہے لیکن ہم ٹینکروں کے زریعے لوگوں کو پانی سپلائی کررہے ہیں اس وقت پسنی میں روزانہ35ٹینکر مین اسٹوریج بکس میں پانی جمع کررہے ہیں جہاں سے انہیں مختلف برانچوں کے زریعے پورے شہرمیں ڈسٹری بیوشن کیاجارہا ہے اور پسنی شہرکو عنقریب شادی کور ڈیم سے ٹینکروں کے زریعے بھی پانی سپلائی کی جائے گی ۔