|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2017

گنت میں کام کرنے والے ایک مزدور اور عینی شاہد قادر بخش نے ’دو حملہ آور پشکان کی جانب سے آئے اور میں اٹھ کر ان کی جانب گیا اور ان سے کہا کہ کہ مزدور سارے سندھ سے ہیں۔ میں نے جب بلوچی میں ان کو یہ کہا تو انھوں نے مجھے کہا کہ سائیڈ پر ہو جاؤ۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کو سائیڈ پر کرنے کے بعد ان مزدوروں کا اکٹھا کیا اور فائرنگ کر دی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ’ہم کو یہاں پر کام کرتے ہوئے ڈیڑھ سال ہو گئے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے کام کر رہا ہوں نہ تو پہلے کبھی سکیورٹی تھی اور نہ ہی آج تھی۔‘

گنت میں سندھ کے علاقے کنڈیارو سے تعلق رکھنے والے مزدور حضور بخش نے بتایا کہ وہ کام کر رہے تھے جب دو افراد موٹر سائکل پر آئے۔

’ہمیں انھوں نے کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اور لائن بناؤ۔ ہم نے لائن بنائی جس کے بعد انھوں نے گولیاں چلا دیں۔‘

واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مزدور ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔