|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2017

خضدار:  اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل کا خضدار بازار میں متعدد ملک شاپس پر چھاپہ ، ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کرکے دود ھ فروشوں کو جرمانہ کردیا۔

شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل کے قابل ستائش اقدامات کی تعریف تفصیلات کے مطابق خضدار میں ملاوٹ شدہ دودھ سرعام فروخت ہونا عام سی بات بن گئی تھی ۔

شہری کافی عرصہ سے شکایت کررہے تھے اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے لائیو اسٹاک کے ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انور زہری ، ڈاکٹر نذیراحمد ، لیویز انچاج بازار ظفراحمدکے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات ، سیرت چوک ، ارباب کمپلیکس ، گزگی چوک ، عمرفاروق چوک ، چاندنی چوک ، جھالاوان کمپلیکس ، کراچی روڈ و دیگر مقامات پر دودھ کی کوالٹی اور صفائی کا معیار چیک کیا۔

متعدشاپس پر غیر معیاری اور ملاوٹ شد ہ دودھ فروخت کرنے پر نہ صرف دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا بلکہ ان کا دودھ بھی ضبط کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاکہ ہم شہریوں کی آواز بن کر ان کی ہر شکایت کا نوٹس لیکر شہر میں معیار کو بہتر بنائیں گے آج کئی دودھ فروشوں کو غیر معیاری و ملاوٹ شدہ دودھ پر جرمانہ کیا گیا اور ان کے دودھ ضبط کیئے گئے ۔

آئندہ ڈیری فارمز پر بھی چھاپے لگائے جائیں گے۔ ملک شاپس مالکان کو سختی کے ساتھ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ معیاری دودھ فروخت کرنے کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

چونکہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے سے دکاندار کنارہ کشی اختیار کرلیں۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل کی جانب سے دودھ مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسی طرح شہر میں دکانداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہئے۔