کوئٹہ : انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے ۔جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر پولیس جنرل کوئٹہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
جو کام کررہی ہے پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد کوئٹہ ائیرپورٹ سے سیدھے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں جاکر سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
اس موقع پر آئی جی پولیس نے کہاکہ پولیس ہر ممکن تعاون کررہی ہے اور کرے گی انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اس کے پس پشت عوامل اور ملنے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش کی دائرہ کار کو آگے بڑھاتے واقع میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ واقع کی تحقیقات کیلئے آر پی او و ڈی آجی کوئٹہ کے سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ بہت جلد پیش کرے گی ۔
اس موقع پر مولاناعبدالغفورحیدری نے انہیں ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی آجی پولیس بلوچستان نے واقع میں زخمی ہونے والے دیگر زخمیوں کے بھی عیادت کی موقع پر ڈاکٹرز نے ان کو زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے تفصیلاً بتایا۔