کو ئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمران سی پیک سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو بے وقوف بنا نے والے اب کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔
سی پیک پر جو واویلہ کیا جا رہا ہے ایک بھی منصوبہ عوام کو دکھایا جائے تو ہم حکمرانوں کے دعوؤں کو تسلیم کرینگے پشتونوں کو ادراک کرنا ہو گا کہ جن لو گوں کو اقتدار حوالے کیا وہ آج اپنے وعدوں سے کیوں منکر ہے ۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں سیاسی وقبائلی رہنماء سرور خان اچکزئی کی قیادت میں 40 سے زائد افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالمالک پانیزئی ، اصغر علی ترین ، ضلعی صدر ملک ابراہم کاسی، جمال الدین رشتیا، ملک عثمان اچکزئی اور رشید ناصر بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ خوشی کا مقام ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی لوگ در جوق شامل ہو رہے ہیں اس دھرتی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کو معلوم ہے موجودہ حالات اگر جائزہ لیا جائے تو ملک بحرانوں کا شکار ہے ۔
جب تک با چا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو نہیں اپنایا جا تا اس وقت تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونگے خطے اور ملکی حالات مختلف ہے مخالفین ماضی میں جو کردار ادا کر رہے تھے آج وہ بھی موجود ہ حالات کا شکار ہے ۔
با چا خان نے ان تمام تر حالات کی40 سال قبل بھی نشاند ہی کی مگر کسی نے بھی ان پر عمل نہیں کیا آج ملک بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بے گناہ لو گوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
لیکن حکمرانوں نے اس کے باوجود بھی اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں عوامی نیشنل پارٹی بہت سے قوتوں نے دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنایا مگر ہم کبھی بھی اپنے موقف سے نہیں ہٹیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ1947 سے لے کر آج تک حکمران جو وعدے اور دعوے کررہے ہیں اس میں کامیاب نہیں ہو سکے اللہ کرے کہ سی پیک سے متعلق وزیرعلیٰ جو کہہ رہے ہیں وہ زمین پر نظر آئیں مگر افسوس کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سی پیک کے فنڈ ز سے اورنج ٹرین، سیکولر ٹرین اور دیگر اہم منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچے مگر بلوچستان میں اب تک سی پیک سے کوئی استفادہ نہیں ہوا ۔
البتہ ورلڈ بینک، اور ایشین بینک کے قرضوں سے جو سڑکیں بنائی جا رہے ہیں وہ سی پیک کا نہیں اور عوام کو مزید دھوکہ نہ دیا جائے بلوچستان کے عوام موٹروے کے نام سے واقف ہے لیکن ملک بھر کے گلی کوچوں میں موٹروے بن گئے ۔
انہوں نے کہا کہ23 مئی کو ہر حال میں جلسہ ہو گا جب بھی صادق شہید گراؤنڈ میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ ہو تا ہے تو سانحات رونما ہو تے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی ایک پرامن جلسہ کرنے جا رہی ہے ہم جلسے سے مسلح جدوجہد کرنے کا اعلان نہیں کر رہے کہ حکمران اور انتظامیہ ہمیں جلسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
حکمران سی پیک بارے غلط بیانی کر رہے ہیں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،اصغر اچکزئی
وقتِ اشاعت : May 18 – 2017