کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون ایس ایف ،بی ایس او پجار، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ دسویں روز بھی جاری رہا ۔
جس میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ پشتون ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ ناصر میانی جمیل پشتون اخلاق بازئی بی ایس او پجار کے نائب صدر کریم بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر عزیز بلوچ ڈپٹی آرگنائزر مبین بلوچ سمیت طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مختلف مکاتب فکر نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر اظہار یکجہتی کیا جسمیں نیشنل پارٹی(حئی)) کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سی سی ممبر منظور عنان مرکزی کونسل کے رکن نجیب ندیمی مزدور یونین کے کارکنان اور رہنماوں کے کثیر تعداد میں اظہار یکجہتی کیا ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا طلباء تنظیموں کا احتجاج کرپٹ وائس چانسلر اور انکے کرپٹ ٹولے کے خلاف ایک طرف یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر طلباء پر فیسوں کا بوجھ ڈال کر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوشش کر ہے ۔
دوسری جانب یونیورسٹی فنڈز اور طلباء کی فیسوں کو اپنے ذاتی مقاصد اور کرسی بچانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گزشتہ کئی عرصے سے یونیورسٹی میں کرپشن کا بازار گرم کیا یے جعلی ڈگریوں پر تعیناتیاں ترقیاں اور نوکریوں کی بندر بانٹ آج بھی جاری ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف طلباء تنظیموں کا احتجاج و بھوک ہڑتال جاری
وقتِ اشاعت : May 20 – 2017