قلات: قلات شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹر غریب عوام کے زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، نہ صرف یہ بلکہ غیر معیاری ادویات کا کاروبار بھی عروج پرہونے کے باوجودمتعلقہ حکا م خاموش۔
تفصیلات کے مطابق قلات شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جن میں اکثرکا تعلق یا تو پیرامیڈیکل اسٹاف سے یا جعلی سرٹیفیکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر بن کر انسانی زندگیوں سے کھیل رے ہیں۔
اسی طر ح شہر میں موجود میڈیکل اسٹورز کی ایک بڑی تعداد بھی بغیر مستند فارماسسٹ کے چل رئے ہیں اور غیر معیاری ادویات کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دے رئے ہیں۔
سول ہسپتال قلات میں موجود ذرائع نے بتا یا کہ عطائی ڈاکٹرغریب عوام کی زندگیوں کو مزید خطرات میں ڈال رئے کیونکہ عطائی ڈاکٹر اسٹیرایڈ ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ انسان کو مزید خطرات سے دوچار کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات عطائی ڈاکٹروں کے علاج کردہ مریضوں کی حالت مزید خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں ان کو مجبورا کوئٹہ ریفر کرنا پڑتاہے سماجی اور سیاسی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔
کہ قلات شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں میں عطائی ڈکٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر غیر معیاری ادویات اور غیر رجسٹر ڈ میڈیکل سٹو رز پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
قلات،عطائی ڈاکٹر غریب عوام کے زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف
وقتِ اشاعت : May 20 – 2017