ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں خسرہ کی بیماری شدت اختیار کر گیامحکمہ صحت حکام کے مطابق کلی زانکو میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں حکام کے مطابق گھر کے سربراہ سابق فراری کمانڈر علی محمد بگٹی ہیں۔
جنہوں نے چند دن قبل سیکورٹی فورسز کے سامنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے تھے تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری نے خسرہ کی وبائی صورتحال کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں خسرہ کے چند ہی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے سال دسمبر سے لے کر اب تک کم وبیش پینتیس ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاو کے انجکشن لگائے جا چکے ہیں۔
,یہاں تک بات ایک خاندان کے20 افراد کے متاثر ہونے کی ہے تو وہ چند دن قبل ہی ضلع کوہلو کے علاقے کاہان سے ہجرت کرکے ڈیرہ بگٹی آئے ہیں اور ان کا بھی مکمل علاج کیا جارہا ہے انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں موجود میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے افواہ پھیلانے سے گریز کریں جو شہریوں کے لئے باعث خوف و حراس ہوں۔
ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی
وقتِ اشاعت : May 21 – 2017