|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2013

new mehrullahکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں غیر ملکی این جی او کے مقامی ڈائریکٹر کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ مغوی نور محمد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔پولیس کے مطابق جرمن تنظیم پارٹنر ایڈ انٹر نیشنل کے سندھ و بلوچستان کے پروگرام ڈائریکٹر نور محمد کو جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے اس وقت کیا جب وہ گاڑی میں گھر سے دفتر جارہے تھے۔ پولیس کو مغوی کی گاڑی دفتر سے کچھ فاصلے پر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملی۔ پولیس نے جائے واردات سے اغواء کاروں کے فرنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مغوی کے ساتھی ہدایت اللہ نے بتایا کہ نور محمد ہزارہ ڈرائیور کی چھٹی کے سبب دو دن سے گاڑی خود چلارہے تھے۔۔ نور محمد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے اور وہ ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ تھانہ سول لائن نے مغوی کی اہلیہ عاریہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوائکا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 اور 34 لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لئے سریاب کے علاقے فیض آباد میں کارروائی کی تاہم انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔