چمن : چمن پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند رہاگلدارہ باغچہ میں مردم شماری اور خانہ شماری کاآغا ز ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند رہا جس کے باعث تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔
سرحد کی بندش سے دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر بند ہوگئی جس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی بند ہوگئی ہیں جبکہ سرحد کی بندش سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مقام تاجر روزگار کیلئے افغان ویش منڈیوں کا رخ کرتے تھے جو اب مکمل طورپر بند ہوگیاہے جس سے ہزاروں افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں ۔
پاک افغان سرحدی تنازعہ کا سبب بننے والے کلی لقما ن اور کلی جہانگیر میں بھی مردم شماری رکا ہوا عمل تین دن جاری رہنے کے بعد کل مکمل ہوگیا اور سرحد سے ملحقہ دیہات جس کے مکینوں نے اپنے گھروں سے ہجرت کی تھی وہاں پر بھی مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا ہے مردم شماری کو جلدی مکمل کرنے کیلئے دو مزید ٹیچروں کی مدد لی گئی جس سے مردم شماری مکمل ہوگئی ہیں جبکہ کلی لقمان اور کلی جہانگیرکے ساتھ دوسرے دیہاتوں کی 250 سے زائد گھرانوں کی مردم شماری کی گئی ہیں مردم شماری کا عمل سخت سیکورٹی کے دروان مکمل کیاگیا ہے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ افغانستا ن فورسز کی جانب سے شیلنگ کے بعد گلدارہ باغچہ کے کئی گھرانوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں کوہجرت کرگئے تھے وہ اپنے علاقے میں واپس آنے کے بعد ان علاقوں میں مردم شماری کا آغاز آج کیاگیا ہے جبکہ ضلع بھر میں مردم شماری اپنے وقت پر 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگی ۔
چمن پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند
وقتِ اشاعت : May 24 – 2017