کو ئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دو مہینوں سے یارو پشین سڑک کو توڑ کر عدم تعمیر سے کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی افراد زخمی ہو چکے اب دوبارہ پرانی سڑک پر کروڑوں روپے لگا کر کرپشن کو مقصد بنا یا گیا ۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ یارو تا پشین سڑک کو فی الفور بنایا جائے دریں اثناء با چا خان مرکز سے جاری کر دہ بیان میں ضلع سبی میں کروڑوں روپے کا فنڈز کرپشن کی نذر کیا جا رہا ہے پہلے سے بننے سڑکوں پر لو گ بچھا کر اور پہلے سے تعمیر شدہ دیواروں اور ہالوں کی مرمت کے نام پر ایک ارب روپے کی کثیر رقم ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آفیسر کے ملی بھگت سے میگا کرپشن کی راہ ہموار کیا جا رہا ہے ۔
بیان میں چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع سبی کے غریب عوام کے لئے ترقیاتی فنڈز کی شفاف استعمال کے لئے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کریں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی سول سوسائٹی اور ضلع بھر کے غیور اولس کو ساتھ ملا کر بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر تشویش ہے، اے این پی
وقتِ اشاعت : May 24 – 2017