|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2017

گوادر :  کمپیوٹرائزڈ لائسنس کی اجراء سے جعلی لائسنس پر گاڑی چلانا مشکل ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مکران ریجن ندیم حسین نے گوادر میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس آفس کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر گوادر برکت حسین کھوسہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند عمل ہے کہ گوادر میں بھی لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے شروع ہونے سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ جعلی لائسنس کی بھی روک تھام ہوگی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مکران ریجن و ایس ایس پی نے شہریوں میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کئے۔

ڈیرہ بگٹی وسوئی میں کارروائی ، گولہ بارود برآمد
ڈیرہ بگٹی(آن لائن)ایف سی اور حساس ادارے نے نواحی علاقے میں کاروائی کرکے گولہ وبارود برآمد کر لیاسیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاعات ملنے پر نواحی علاقے مٹ میں بروقت کاروائی کرکے چھپایا گیا گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیابرآمد کئے گئے ۔

اسلحہ میں مارٹر کے 4 گولے ایک راکٹ ،ڈیٹونیٹر، ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس اور ایس ایم جی کے میگزین شامل ہیں گولہ بارود برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی،فرنٹیئر کور کے عملے نے سوئی کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے جھاڑیوں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں ایمونیشن ، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے نیلغ نا لہ کے قریب فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے جھاڑیوں میں چھاپا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود جس میں81 مارٹر کے3 گولے،82 مارٹر کا1 گولہ، آر پی جی سیون کا1 گولہ، ایس ایم جی کے220 راؤنڈ، ایک میٹر ریمورٹ کنٹرول تار، ایک لیٹر تیل رائفل صاف کرنے والا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

فرنٹیئر کور کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے یہ اسلحہ ایمونیشن تخریب کاری کی غرض سے چھپایا گیا تھا جس کو فرنٹیئر کور کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ناکارہ بنا دیا ۔