خضدار: خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی بے حد قلّت ، کئی ہفتوں سے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کو کوٹے کی ادویات نہ ملنے کی وجہ سے غریب مریضوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے ۔ خضدار وسیع و عریض علاقوں اور بڑی آبادیوں پر مشتمل ہے ۔جن کے لئے خضدار میں ایک ہی فری ہسپتال قائم ہے ۔
جب کہ اس ہسپتال میں ضلع خضدار کے علاوہ قرب و جوار کے اضلاع کے مریض بھی لائے جاتے ہیں ۔ جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ قیمتاً ادویات خرید نے کی ان میں استعداد نہیں ہوتا ہے ۔ مفت ادویات حاصل کرنے کی امید لیکر ٹیچنگ ہسپتال خضدار آتے ہیں لیکن یہاں ادویات میسر نہیں ہے۔
جس کی وجہ سے ان مریضو کو اپنے علاج و معالجے میں بے حد دقت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں سے ملنے والی شکایات کے مطابق ہسپتال کوکوئی کافی عرصہ سے ادویات نہیں ملی ہیں ۔ مجبوراً مریضوں کو دوائی بازار سے خریدنا پڑرہاہے ۔
جب کہ مریضوں کی اکثریت غریب افرادپر مشتمل ہے جو بازار سے دوائی خرید نے کی طاقت نہیں رکھ پاتے ہیں وہ کئی دنوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کب مفت کی دوائی ہسپتال سے دستیاب ہوگی ۔
اسی توقع کے ساتھ روز ہسپتال کا چکر لگا رہے ہیں تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پرتا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار ہسپتال کو اس کے ہجم کے حساب سے ادویات فراہم کی جائے تاکہ غریب مریضوں کا صحیح معنو ں میں علاج ہوسکے ۔