چمن : پاک افغان سرحد بدستور بند تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے تاجروں کو بھاری نقصانات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد بدستور بیسویں روز بھی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا جس سے تاجروں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔
پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہر میں ہرقسم کے روزگار کے مواقع بھی بند ہوگئے ہیں کیونکہ ہرروز ہزاروں کی تعداد میں مقامی تاجر روزانہ اجرت کی کمائی کیلئے پاک افغان سرحد کا رخ کرتے تھے جبکہ سرحد کی بندش سے مقامی تاجروں پر روزگار کے مواقع مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔
مقامی تاجر اپنی روزگار کیلئے پاکستانی علاقے سے نزدیک ویش منڈی میں جاکر روزگار کرتے تھے جو اب مکمل طورپر بند ہوچکا ہے جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث مسافربھ دونوں جانب پھنس گئے ہیں اور سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اوردیگر ایمپورٹ و ایکسپورٹ بھی مکمل طورپربند ہے جس سے مزدور طبقہ جو روزانہ اجرت پر محنت مزدوری کرتے تھے وہ شدید متاثر ہوگئے ہیں اورنان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔
چمن ، پاک افغان سرحد 21ویں روز بھی بدستور بند
وقتِ اشاعت : May 26 – 2017