|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2017

کو ئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بکرے کی قربانی دیدی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرحفیظ مندوخیل ،پیرامیڈیکل کے صدر جمال شاہ کاکڑ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹریاسر خوستی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر جمیل احمد کی 25سال سے بلوچستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

،انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر خدمت کی جس رات پروفیسر سرجن جمیل احمد پر حملہ ہوا اس سے 12گھنٹے پہلے ددو چینی باشندوں کو اغواء کیا گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں سیکورٹی انتہائی الرٹ تھی اس کے باوجود 5مسلح افراد سرجن جمیل کے گھر گئے اور اغواء کرنے کی کوشش کی جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اغواء کاروں نے ایک بارپھرکوئٹہ میں لوگوں کو اٹھا نا شروع کردیا ائیرپورٹ روڈ پر ایک تاجر کو اغواء کیا گیا حکومت تمام ترصورتحال کے باوجود ٹھس سے مس نہیں ہورہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے بکرے کی قربانی دیدی ،حکومت تو تحفظ نہیں دے سکتے اللہ ہی ہمارے تحفظ کرے ،انہوں نے کہاکہ اگر ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے ۔