|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2017

روم : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا، بجٹ میں فوج کے لئے مزید رقم رکھوں گا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے شہر سسلی میں بیس پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ان کا فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سعودی عرب میں تاریخی سربراہ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے دہشت گردی اور نفرت کے خاتمے میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

جب کہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتحادیوں کو بھی رقم ادا کرنا ہو گی جب کہ میں بجٹ میں فوج کے لئے مزید رقم رکھوں گااور ایران کو کسی صورت میں ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائے گا۔