|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2017

چمن :  پاک افغان سرحد باب دوستی کے کھلنے کے اعلانات کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے باب دوستی کارخ کرلیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی لاعلمی کا اظہار عوام کو سخت دھوپ میں انتظار کرنا پڑ ا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے بائیس رو زبھی مکمل ہوگئے ہیں جبکہ سرحد کے کھلنے کے دعوے سوشل میڈیا اور فرنٹ میڈیاپر مختلف طریقوں سے کیاگیا جس پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے سرحد کھلنے کیلئے باب دوستی کا رخ کرلیا ۔

جس میں زیاد ہ تر وہ مسافر تھے جو پاک افغان سرحد کے کشیدگی سے پہلے پاکستان میں علاج معالجے کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور بڑی تعداد میں سرحد کے بندش کے بعد سے پھنس گئے تھے اور انہوں نے اسطرح کی خبریں دیکھتے ہی سرحد کا رخ کرلیا اور بڑی تعداد میں تپتی دھوپ میں سرحد کے کھلنے کا اظہارکیا ۔

جبکہ سیکورٹی فورسز نے کسی بھی امکان کو مسترد کردیاتھا اور کہاکہ آج بروز ہفتہ کھلنے کے امکانات ہے جبکہ آج جمعہ کے دن کوئی امکان نہیں جس پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے دھوپ میں انتظار کرنے سے ان پرغشی کے دورے پڑے جبکہ پاک افغان سرحد شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اورباب دوستی کے نزدیک کھانے پینے کی کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے جس پر عوام کو شدید مایوسی کا سامنا کرناپڑا تھا دریں اثناء پاک افغان سرحد کی بندش سے شہرمیں بے روزگاری کا ایک طوفا امڈآیا ہے اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے خاندان نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔