کو ئٹہ : حکومت کی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئیں حکومت کے احکامات کا عمل کہیں بھی نظر نہیں آرہا ماہ مبارک شروع ہو تے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا پھل، سبزی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ گئی دکانداروں، بیو پاروں اور ڈیلرز نے بجٹ میں ٹیکس کا بہانا بنا کر قیمتوں کے دام میں امن مانا اضافہ کر دیارمضان سستا باز ار عوا م کو ریلیف دینے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان کا مہینہ شروع ہو تے ہی مہنگائی بے لگام ہو گئی پھل، کھجور، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں رمضان سستا باز ار عوا م کو ریلیف دینے میں نا کا م نوا ں کلی میں رمضان سستا باز ار میں فروخت ہو نے والی سبزیوں اور پھولوں کی قیمتیں عام باز ار جیسی بے نظیر پارک میں لگے رمضان سستاباز ار میں 21میں سے 1اسٹال فعل ایوب اسٹیڈیم ، سیٹلائٹ ٹاون اور سریاب روڈ پر لگا رمضان سستا باز ارروزے داروں کو منہ چڑا نے لگا عام بازار اور رمضان سستا باز ار میں اشیاخوردنی کی قیمتیں ایک جیسی عام باز ار اور رمضان سستا باز ار میں کدو 30روپے ، کر یلے 50روپے ، تو ری 60روپے، بینگن 40، بند گو بھی40جبکہ شلجم 50روپے کلوفروخت ہو رہے ہیں عام باز ار میں ادرک 40روپے پاو جبکہ رمضان سستا بازار میں ادرک 50روپے پاو فروخت ہو رہا ہے ۔
عام باز ار میں پھو ل گو بھی 40روپے کلو جبکہ رمضان سستا بازار میں پھو ل گو بھی 60روپے کلو فروخت ہو رہی ہے عام باز ار میں سیب 120روپے کلو جبکہ رمضان سستا بازار میں سیب 240روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں عام باز ار میں چیری کا 1ڈبہ200روپے جبکہ رمضان سستا بازار میں چیری کا 1ڈبہ220روپے میں فروخت ہو رہا ہے عام باز ار میں آم 130 سے 160روپے کلو جبکہ رمضان سستا بازار میں آم 150سے 200روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔
عام باز ار اور رمضان سستا بازار میں کیلے 300روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں شربت بنانا بھی دیوانے کا خواب بن کر رہ گیا پکوڑے تلنا بھی عذاب ہو گیا دوسرا روزہ شروع ہو تے ہی قیمتوں کو پرلگ گئے اور چیزیں خریدنا غریب اور تنخواہ دار طبقے کیلئے مشکل بن گیا۔
رمضان کا مہینہ مہنگائی عروج پر تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،عوام کی چیخیں
وقتِ اشاعت : May 30 – 2017