کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ 9جون کو پیش کیا جائے گا محکمہ خزانہ نے سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی2017-18ء کے بجٹ کا مجموعی حجم3 سو 20 ارب سے زائد ہوگابجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم ،امن وامان اور صحت کیلئے رکھی جارہی ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 9جون کی شام چار بجے پیش کیا جائے گا مشیر خزانہ بلوچستان سردار اسلم بزنجو بجٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 سو 20ارب سے زائد کا ہوگا جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 240ارب اور ترقیاتی بجٹ کیلئے 80ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 15سے 20ارب ہونے کا امکان ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ چھ ہزار زائد نئی اسامیاں پیدا کرنے کا بھی اعلان بھی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی ، آب نوشی کی اہم اسکیموں اور سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل کئے جارہے ہیں ۔
بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ9جون کو پیش کیا جائیگا
وقتِ اشاعت : May 30 – 2017