|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : ماہ رمضان میں سندھ کی جانب سے بلوچستان کے چار اضلاع کو حصہ کی بجلی فراہم نہ کرنے اور مین سپلائی بند کرنے کے خلاف سینکڑوں روزہ داروں مذہبی سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے لود شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہو گئی۔

مسافروں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہری نے واپڈا سندھ اور این ٹی ڈی سی کے خلاف نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی اور صحبت پور میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی گڈوتھرمل پاور اور شکار گرڈ اسٹیشن سے اچانک بجلی کی لوڈ شیدنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

مین سپلائی بند ہونے سے چار وں اضلاع کے درجنوں گرڈ اسٹیشنوں سے کئی شہروں دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی بند ہونے سے شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خلاف سینکڑوں روزہ داروں مذہبی سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے عبدالحکیم انقلابی مولوی نواب الدین ڈومکی کی قیادت میں سندھ سے بند ہونے والی مین سپلائی کی لود شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی ۔

مظاہری نے واپڈا سندھ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی اور 220کے وی گرڈ اسٹیشن کے کام کی سست روی پر این ٹی ڈی سی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی اور اوچ پاور پلانٹ سے جلد بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیاقومی شاہراہ کے بند ہونے سے سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہو گئی ۔

مسافروں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحکیم انقلابی مولوی نواب الدین ڈومکی نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے دس سالوں سے زیر تعمیر 220کے وی گرڈ اسٹیشن تعمیر نہیں ہو رہا ہے اگر یہ گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل ہو جائے تو اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے ۔

اوترلوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور کہاکہ ماہ رمضان میں سندھ واپڈ ا کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں کی بجلی کی بندش قابل مذمت اقدام ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں پانچ گھنٹے اضافہ ہو گیا ہے شدید گرمی میں روزہ دار عوام تڑپ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جام شورو آر سی سی کی بلیک میلنگ قابل مذمت اقدام ہے جس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جمعہ کو گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کا ذمہ دار چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان ہو گا جبکہ رابطہ کرنے پر کیسکو ڈیرہ مراد جمالی کے آفیسران نے بتایاکہ ماہ رمضان میں سحری افطاری اور تراویح کے اوقات کار بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدمات کیئے گئے ہیں بجلی کی مین سپلائی بند ہونے اور ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کے تعطل میں رکاوٹ بن رہی ہے البتہ نصیرآباد بھر میں کہی بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ۔