کو ئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
عوام مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکر ما فیا سے پانی خرید کر استعمال کر نے پر مجبور ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ خلجی کالونی، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، کلی کبیر، غوث آباد، بلوچ کا لونی، پشتون آباد، نواں کلی سمیت مغربی بائی پاس ، اختر آباد اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ دن بھر 2 سے4 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہتی ہے ۔
جامع مسجد عمر فاروقؓ اختر آباد کے خطیب علامی عبدالرحیم ساجد، مومن خان، احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل لوڈ شیدنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بھی ناپید ہے روزہ داروں کو عبادت اور نماز کی ادائیگی کیلئے وضو کے لئے پانی کے حصول کیلئے شدید خان کا سامان کر نا پڑ رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے علاقہ مکین مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکروں کے ذریعے پانی خرید کر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی عبادت کر رہے ہیں ۔
اس لئے ہماری کیسکو کے اعلیٰ حکام اور واسا کے حکام بالا سے یہی اپیل ہے کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے بجلی فراہم کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات آسان ہو سکے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے متعدد بار واسا اور کیسکو حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پانی کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات آج بھی جوں کے توں ہے اگر پانی کی فراہمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم نہ کیا گیا تو علاقہ مکین بائی پاس روڈ سمیت دیگر سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
کوئٹہ، رمضان میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
وقتِ اشاعت : May 31 – 2017