کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ 22 ویں روز بھی جاری رہا ۔
بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ ڈاکٹر ارسلان بلوچ پی ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ ناصر میا نی یونس خان خوشحال خان بی ایس او پجار کے رہنما کریم بلوچ نجم بلوچ حسین ترانی زاکر چنگیزی سمیت ممبران کے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر ہزارہ طالبات اور بولان میڈیکل کالج کے طلبا نے اظہار یکجہتی کیا ۔
اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ کنٹرولر کی طرف سے طالبات کے ساتھ گزشتہ اپنے آفس میں فیمیلز کی بلیک میلنگ اور تضحیک نا قابل برداشت اور بلوچ پشتو ن روایات کے خلاف ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا و طالبات کا تذلیل کیا جارہا ہے امتحانات سمیت تمام امور میں کرپشن کا سلسلہ جاری یے اب سمسٹر امتحانات کے نام پر بلیک میلنگ کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے فیسوں کے معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے محض فیسوں میں کمی کے اعلانات کئے جارہے ہے لیکن فیسوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی یے نہ ہی کرپٹ اقدامات اور سیکیورٹی کے نام پر تذلیل کا سلسلہ بند کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، طلباء تنظیمیں
وقتِ اشاعت : June 1 – 2017