کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے تربت ، پنجگور، سبی، بولان، خضدار، ژوب اور چمن میں شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے صوبے کے دیہاتی علاقوں میں18 سے22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں 10 سے12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔
سیاسی جماعتوں ، زمینداروں اور شہریوں نے کیسکو کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوئی تو صوبے کے قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 32 اضلاع میں ماہ رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے ۔
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا زمیندار ایکشن کمیٹی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان مزید پسماندگی کی طر ف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ80 فیصد تباہ ہو گیا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر ماہ رمضان میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صوبے کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کر دیا جائیگا اور کیسکو کے خلاف ہر علاقے میں احتجاج کیا جائیگا ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری
وقتِ اشاعت : June 3 – 2017