|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پولیس کا جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے اغواء ہونے والے بیٹے وکی کمارکی بازیابی کیلئے ڈھاڈر تمبو چھتر کے علاقوں میں سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی درجنوں مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ بر آمد گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع ۔

تفصیلات کے مطابق 20مئی کو اغواء کاروں نے رائس مل میں گھس کر جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمارکو اغواء کرلیا تھا جن کی بازیابی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی وکی کمار کی بازیابی کیلئے کیئے جانے والے آپریشن کی خود کمان کر رہے ہیں۔

گزشتہ شب بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ڈھاڈر تمبو چھتر کے علاقوں میں اغواء کاروں پیتھاریداروں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام کارروائیاں خفیہ اطلاع ملنے پر کی جارہی ہیں پولیس کو کارروائی کے دوران وکی کمار کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں آئندہ چوبیس گھنٹے اہمیت کے حامل بتائے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب ہندو برادری سندھ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وکی کمار کی بازیابی کیلئے قرآن پاک اٹھا کر مغوی کی تلاش شروع کردی گئی ہے لیکن قرآن پاک کے گھمانے کے باوجود پندرہ روز گزرنے جانے کے بعد بھی مغوی وکی کمار کا پتہ چل نہیں سکا ہے ۔