قلات: قلات میں خاتون سمیت دو افراد قتل کاروکاری کا شاخسانہ قلات لیویز کے مطابق یونین کونسل چھپر کے علاقہ گیاواں درہ میں ملزم محمد حسن نے اپنی بیٹی مسماۃ(ف) اور غلام فاروق نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتولین کو قلات ہسپتال لایا گیا جہاں سے دونوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا قلات لیویز ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کر رہی ہے لیویز کے مطابق دونوں کا قتل کاروکاری شاخسانہ بتائی جا رہی ہے۔
قلات،سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل

وقتِ اشاعت : June 5 – 2017