کوئٹہ : بلوچستان کے سیاسی اورمذہبی رہنماوں نے کوئٹہ کے حالیہ واقعات پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ میں اوراس کے گردنواح میں ہونے والے تاز ہ واقعات اس بات کی دلیل ہے کہ کوئٹہ شہر کو ایک مرتبہ پھر عدم استحکام کی جانب دھکیلا جارہاہے اور اپنے ملک میں آنکھیں بند کرکے اپنی مدت پوری ہونے کا انتظارکریں ۔
یہ بات منگل کے رات کو ایم پی اے ہاسٹل میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اور جمعیت علماء اسلام پاکستانی نورانی گروپ کی جانب سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے جن میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی صد ر علامہ عبدالقدوس ،ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر عبدالمتین اخونزادہ ،نائب صدر علامہ محمد جمعہ اسدی ،قاری انوارالحق ، عبدالحق ہاشی ،سید حبیب الرحمن چشتی ،اکبر حسین زحدی ،عبدالقیوم ہاشمی ،عبدالقیوم کاکڑ اور دیگر مقررین نے کہاعالمی حالات میں جبر وتشدد کی راہ اختیار کرتے ہوئے امت مسلمہ کیلئے سنگین خطرات بنتے جارہے ہیں ۔
عالمی استعماری قوتوں نے مسلم ممالک کو نتیجہ خیز خطرناک مقام تک پہنچا دیا ہے مکران ،خضدار ،لسبیلہ باب اسلام کے مراکز ودروازے ہیں صحابہ کرام نے فتح مکہ کے اثرات لڑے کوئٹہ کو فرقہ واریت میں بعض عناصر نے ملوث کردیا ہے عوام کا تحفظ نہیں کیا جارہا ہے حکومت لوگوں کی جان ومال کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کوئٹہ میں حالیہ واقعات سے لوگ سخت پریشان ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کریں شہید ہونے والے متاثر خاندان سے ہم ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اورامید رکھتے ہیں کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں خود ہی کرینگے اورلوگوں کے جان ومال کا تحفظ کریں گے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالیہ واقعات سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے خاص طورپر مسلم ممالک میں خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے جس سے مسلم ممالک کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
کوئٹہ شہر کو ایک مرتبہ پھر عدم استحکام کی جانب دھکیلا جارہاہے ،سیاسی جماعتیں
وقتِ اشاعت : June 7 – 2017