|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ اور چمن میں ماہ رمضان میں صوبائی حکومت کی جانب سے سستا بازار 9 دن لگانے کے بعد ختم کر دیا اور خیمے اکھاڑ دیئے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کے لئے بلوچستان بھر میں بچت بازار لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بد قسمتی سے ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی سے سستے بازار کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئے ۔

کوئٹہ میں مختلف مقامات پر بچت بازار کا انعقاد کیا گیا اور گزشتہ روز سمنگلی روڈ پر بے نظیر شہید پارک میں لگایا گیا بچت بازار کو ضلعی انتظامیہ نے ختم کر دیا باقی علاقوں میں بھی بچت بازار صرف نام کا ہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا اور روزہ دار مہنگے داموں سبزیاں، گوشت اور فروٹ بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بار بار سستے بازار کی کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں مگر کوئٹہ اور چمن میں سستے بازار کے اکھاڑنے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سستے بازار کتنے کامیابی سے چل رہے ہیں چمن میں بھی ضلعی انتظامیہ نے نو دن سستا بازار لگانے کے بعد ختم کر دیا گیا ۔

خیمے اکھاڑ دیئے روزہ داروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان تمام ضلعی آفیسران کے خلاف کا رروائی کی جائے جنہوں نے سستے بازار کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے مگر عوام کو سستے بازاروں سے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ۔