گوادر : اور ماڑہ واقعہ کے خلاف آ ل پارٹیز گوادر اور انجمن تاجران کی جانب سے گوادر پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ہ سے خطا ب کر تے ہوئے مقر رین نے کہا کہ گزشتہ روز اور ماڑہ کے کھلے سمندر میں سمندری سیکورٹی فورسز کی جانب سے ماہی گیروں پر بلا جواز فائرنگ کا واقعہ انہتائی افسو س ناک ہے ۔
سیکورٹی فورسز کا کا م شہر یوں اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کر نا ہے لیکن اورماڑہ کے ماہی گیروں پر زمین تنگ کر نا تعجب خیز ہے انہوں نے کہا کہ ماہی گیر وں کا شمار معاشر ے پسے طبقات میں ہوتا ہے بالخصوص ضلع گوادر کے ماہی گیر وں کو غیر قانونی ٹرالرنگ کا سامنا ہے جس سے سمندر میں شکار گاہیں ۔
بانچ ہوچکی ہیں اور ماہی گیر بہتر شکار کے لےئے سر گرداں ہیں اور جب ماہی گیر شکار کو نکلتے ہیں تو کسی کو ضرر نہیں پہنچاتے بلکہ اپنے گھر کے چولہے کو روشن کر نے کے فکر میں ہوتے ہیں اورماڑہ میں سمندری سیکورٹی فورسز کی جانب سے بغیر متنبہ کےئے ماہی گیروں پر حملہ نہ صرف سمجھ سے بالا تر ہے بلکہ یہ آئین اور قانون کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس ظلم پر ہم کبھی بھی خا موش نہیں بیٹھ سکتے ڈراور خوف سے زندگی گزارنے سے بہتر ہیکہ کلمتہ الحق کے فلسفلے پر عمل پیرا ہوں سیکورٹی فورسز ماہی گیروں اور عام شہر یوں سے اپنا رویہ درست کر یں ہم ساحلی علاقے کے لوگ پرامن اور محب وطن ہیں لیکن عزت نفس بھی ہمیں عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھو شن کی گرفتاری اور اعتراف کے باجود حکومت اس کو سزا دینے سے گر یزاں ہیں لیکن نہتے لوگوں کو بلا جھجک نشانہ بنا یا جاتا ہے جو تعجب خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اورماڑہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں فائرنگ سے زخمی ماہی گیروں کا بہتر سے بہتر علاج اور کشتی کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔ مقر رین میں ماجد سہرابی، سعید فیض ایڈوکیت ، سعید احمد بلوچ، خدادا د واجو، افضل جان ، محمد بز نجو اور مولابخش مجاہد شامل تھے ۔