ڈیرہ مراد جمالی : جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے معروف تاجر وکی کمار کی سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں موجود گی کی اطلاع پر سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن درجنوں افراد گرفتار بھاری تعداد میں جدیداسلحہ بر آمد آٹھ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج وکی کمار پولیس کے ہاتھ لگ نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کو مغوی وکی کمار کی ڈیرہ مراد جمالی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی کہ تھی جس پر ڈی آئی جی پولیس شرجیل کریم کھرل ایس ایس پی پولیس ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل نصیب اﷲ کھوسہ قائمقام سٹی ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی نے رات بھر ڈیرہ مراد جمالی کے لانگو محلہ وارڈ نمبر ایک اٹھارہ ودیگر علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا کارروائی کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں کلاشنکوف شاٹ گنیں پسٹل اور گولیاں بر آمدکر لی گئیں ۔
جن کے خلاف سٹی پولیس تھانہ میں آٹھ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کر لیئے گئے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم 19روز گزرنے کے باوجود مغوی وکی کمار کا پتہ چل نہیں سکا ہے پولیس کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ہندوبرادری نے علاقے میں قرآن پاک کو بھی گھمایا گیا تھا ۔
ڈیرہ مراد جمالی ،وکی کمار کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن
وقتِ اشاعت : June 10 – 2017