|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے میں اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے تنظیم کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کرلیاجن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

گرفتار افراد پر شبہ ہے کہ وہ گزشتہ روز تسپ میں ایف سی پر بم حملے میں ملوث ہیں۔ دوسری کارروائی کوہلو کے علاقے کاہان میں کی گئی جہاں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔

اسلحہ میں 39 مارٹر گولے،12 مائنز،11 فیوز، 4 سوئچ فیوز، پرائما کارڈ سمیت دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کا کہنا ہے کالعدم تنظیم یہ اسلحہ تخریبی کاری کے لئے استعمال کرنا چاہتی تھی ۔