|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2017

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کے عملے نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ملک بھرمیں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں میں کا رروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود، بارودی سرنگیں، مارٹر گولے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے ملک بھر میں جاری دہشتگردوں اور بدامنی کے خلاف آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کو ہلو میں کاہان کے مقام پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں پر کا رروائی کر تے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کر لیا جس میں 39 مارٹر گولے ،12 مائنز،5 اے ٹی ایم اور11 اے ایم ایم فیوز جبکہ4 سویچ فیوز، پرائما کارڈ سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالا اسلحہ ، ایمونیشن، گولہ باروڈ ، کالعدم تنظیم کے شر پسندوں نے تخریبی مواد کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں تخریب کاری کی غرض سے استعمال کر نے کے لئے چھپا رکھا تھا تاہم کا رروائی میں کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کر رہا ہے۔