|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2017

کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

 کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرموٹرسائیکلوں پرسوارنامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ناکے پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوفوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عاشق علی، غلام مصطفی اورمحبوب کے نام سے ہوئی، زخمی راہگیر گل محمد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔