|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت حکومت بلوچستان ملیریا کنٹرول پروگرام کی ٹیم جس کی سربراہی سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑاور صوبائی کوآرڈینٹر برائے تدارک ملیریا پروگرام ڈاکٹر کمالان گچکی کررہے ہیں۔

کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں ملیریا اور دیگر وبائی امراض کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علاقوں میں ملیریا اور دیگر وبائی امرض کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کئے جارہی ہیں جبکہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو اسپرے کرنے کے لئے ملیریا کنٹرول پروگرام تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہا ہے اور ملیریا ودیگر صوبائی امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اپنی خدمات ودیگر صوبائی امراض کے تدارک کے لئے محکمہ صحت اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔

گذشتہ رات وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر ملیریا کنٹرول پروگرام کی ٹیم نے کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں اسپرے شروع کردیا ہے اور یہ مہم پورے ہفتہ چلے گی۔ اسپرے کے دوران صوبائی کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر کمالا خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپرے کرنے سے جہاں پر ملیریا ودیگر وبائی امراض جو کہ پانی کے نالوں سے پنپتے ہیں کے سریاب میں مدد حاصل ہوسکے گی مگر اس کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں جس میں گھر میں پانی کے اسٹور کرنے کی جگہ، ٹینکیوں، پودوں کے گملوں ودیگر کو ڈھانپ کررکھیں۔ جالی کا استعمال کریں، گھر کے اندر اسپرے کریں۔