|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2017

گنداواہ : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ لیویز شہید اہلکار محمد رمضان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔شہید نے جو قربانی دی ہے اس پر ہمیں فخرہے وہ ایک بہادر ،نڈر لیویز اہلکار تھے اور اپنے فرائیض منصبی سر انجام دیتے ہوئے شہادت نوش کی ہے محکمے کو اس پر فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ میں شہید لیویز اہلکار محمد رمضان کی فاتحہ خوانی کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے ان کے صاحبزادے میر حسن کو لیویز دفعدار کے تقریری احکامات بھی دیئے ۔اور اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد اور ڈی جی لیویز کینے بھی ایک لاکھ روپے نقد دیئے اور تمام مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی لیویز صالح محمدناصر، ڈی آئی جی نصیرآباد شر جیل کھرل، سیکشن آفسیر کمیونیکیشن سید محمد امین، ڈی سی جھل مگسی کیپٹن (ر ) محمد وسیم ودیگر آفسیران موجود تھے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی کی لیویز فورس کو کو بھی بکتر بند گاڈی دی جائے گی۔شہید رمضان سپرہ کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔