کوئٹہ: بلوچستان کا نئے مالی سال 2017-18 کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گابجٹ کا کل حجم 320 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کا حجم80 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 240 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
امن وامان کے لئے38 ارب، تعلیم40 ارب روپے اور صحت کے لئے 37 ارب روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے نئے مالی سال میں6 ہزار نئے آسامیاں رکھی جائے گی صوبائی بجٹ مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو 15 جون کو ایوان میں بجٹ پیش کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کا نئے مالی سال2017-18 کا بجٹ بلوچستان اسمبلی میں شام4 بجے مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو پیش کرینگے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا بینہ کے اجلاس میں منظوری دیں گے بجٹ کا حجم3 کھرب21 ارب روپے 70 کروڑ سے زائد ہو گا ترقیاتی بجٹ کا حجم 80 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 240 ارب ہونے کا امکان ہے بجٹ خسارہ 42 ارب روپے ہونے کا امکان ہے بجٹ میں چیف منسٹر ڈویژنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 76 ارب روپے مختص کئے گئے ۔
امن وامان کے لئے38 ارب ، تعلیم کے لئے40 ارب اور صحت کے لئے 37 ارب روپے رکھنے کی تجویز کی گئی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں10 فیصد اضافے کی تجویز ہے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت15 ہزار رکھنے کی تجویز آئندہ مالی سال میں6 ہزار نئی آسامیاں رکھی جائے گی ۔
وفاقی بجٹ کے تحت بلوچستان کو2 کھرب 2 ارب 69 کروڑ روپے کے محصولات ملیں گے گیس رائلٹی کی مد میں 10 سے12 ارب روپے ملنے کا امکان ہے آئل گیس اور دیگر محصولات کی مد میں 34 ارب 19 کروڑ روپے ملے گا۔
بلوچستان نئے مالی سال 2017-18 کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گا
وقتِ اشاعت : June 14 – 2017