کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد جاں بحق راہ گیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، حب تبلیغی مرکز کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد،مقتول کی سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کیاگیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے حمام پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائی عبدالطیف اور محمدرفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے دونوں بھائی پنجاب کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ،کوئٹہ ہی کے نواحی علاقے کلی سبزل میں رئیسانی کے قریب ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی کا رروائی پر ایک ملزم عطاء اللہ سکنہ سکنہ گول مسجد ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو سرا ملزم محمد نسیم اور ایک راہ گیر عجب خان زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور راؤنڈ برآمد کر کے ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی،بلوچستان کے علاقے حب ساکران روڈ تبلیغی مرکز کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد مقتول کو سرپر بھاری پتھر مارکر قتل کیا گیا ہے ۔
مقتول کی شناخت اسکے شناختی کارڈ سے جعفر علی ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کوٹری جامشورو کا رہائشی تھا،دریں اثناء خاران میں ایکسیئن بی اینڈ آراور ڈی سی کے گھر کے قریب دھماکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات خاران شہر میں نامعلوم افراد نے ایکسئین بی اینڈ آر شہاب مگسی اور مین چوک پر ڈی سی کے بنگلے کے قریب دستی بم پھینک جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکوں کے بعد فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔