کوئٹہ : کوئٹہ چاغی نوشکی کے عوام بی این پی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں پارٹی نے ہمیشہ اجتماعی بلوچ مفادات کی ترجمانی کی ہے ہمارے سامنے عوام کی خدمت ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہے 15جولائی کو پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دے کر قوم دوستی ، وطن دوستی کا ثبوت فراہم کریں ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ این اے260کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدوار بہادر خان مینگل کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے وطن دوستی قومی دوستی کا ثبوت فراہم کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے بہت سے لوگ آئے اور گئے انہیں جس انداز میں منتخب کرایا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں بلوچ قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرکے ثابت کریں کہ بلوچ قوم اکیسویں صدی میں باشعور ہو چکی ہے ۔
کوئٹہ ، نوشکی ، چاغی کے عوام جو آج کسمپرسی ، پسماندگی ، بدحالی ، غربت افلاس اور دیگر سماجی مشکلات کا شکار ہیں جنہوں لوگوں کو سلیکشن کے ذریعے آگے لایا گیا انہوں نے عوامی خدمت کو اہمیت نہیں دی بلکہ اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے چھپ ساد رکھی تھی ۔
بی این پی نے ہمیشہ اجتماعی قومی مفادات کے حصول کیلئے آواز بلند کی اور ہر دور میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کے جملہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں ماضی میں بھی ہماری جدوجہد پالیسیاں سب سے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔
قومی مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کی کبھی پیچھے نہیں ہٹے بلوچ عوام کے احساسات و جذبات اور حالات کو ملحوظ خاطر رکھ کر جدوجہد کو تقویت دی تاکہ بلوچستان کی سرزمین کی بقاء و سلامتی تاریخ تہذیب تمدن کی حفاظت کی جا سکے کیونکہ ہزاروں سالوں پر محیط ہماری تاریخ ہے ۔
بلوچستان کے فرزندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ثقافت زبان ، مثبت روایات کو ملیامیٹ ہونے نہ دیں انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 15جولائی کو پارٹی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل کو این اے 260سے کامیاب کرائیں ان کی کامیابی بلوچستان کے عوام کی کامیابی ہے ۔
قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا کوئٹہ نوشکی و چاغی کے عوام ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں، اخترمینگل
وقتِ اشاعت : June 15 – 2017