قلات: ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے گزشتہ دنوں خالق آباد منگچر میں تاجروں پر تشدد کر نے والے تین لیویز اہلکاروں کو معطل کر کے رپورٹ طلب کر لیا ہیں لیویز اہلکارو ں نے چندروز قبل منگچر کے تاجروں کو شدید تشدد کرکے ایک تاجرکو شدید زخمی کردیا تھا ۔
بعد از اں منگچر کے تاجروں اورجمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے احتجاجاََ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کر دیا تھا اس دوران مظاہرین ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ اور انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے جمعیت کے صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی سردارزادہ میر سعید جان لانگو سے کامیاب مزاکرات کے بعد قومی شاہرا کو دوبارہ کھول دیا تھا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلات کے حکنامہ نمبر579-84/14/EBL کے تحت لیویز اہلکاروں شاہنواز عطا ء اللہ اور عبدالسلام کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
درین اثنامنگچر کے سیاسی سماجی حلقوں و جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی سردار زادہ میر سعید جان لانگو مفتی ابوبکر نے ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑکے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ منگچر کے تاجر برادری اورعوامی حلقے اس فیصلے سے انتہائی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم منگچر کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ڈپٹی کمشنر جلال الدین کاکٹر کے نوٹیفیکیشن کے بعد اپنا احتجاج کا الٹی میٹم واپس لے لیے ہیں۔
ڈی سی قلات نے تاجروں پر تشدد میں ملوث لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا
وقتِ اشاعت : June 15 – 2017