|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خزانہ سردار اسلم بزنجو نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ میں سٹی نالے پر 7ارب روپے کی لاگت سے سٹی ایکسپری وے تعمیر کیا جائیگا ۔

وزیراعظم کے اعلان کردہ دیگر منصوبوں میں نواں کلی میں پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ سو میٹر فلائی اوور بنایا جائیگا جبکہ سریاب روڈ کی تعمیر و مرمت پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم بلوچستان کے اعلان کردہ پیکیج کے مطابق دو ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے گوالمنڈی چوک اور جی پی او چوک پر انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے ۔

سبزل روڈ اور جوائنٹ روڈ کی تعمیر و کشادگی پر80کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ کوئٹہ میں سیوریج کے نظام کی بہتری اور فعالی کیلئے 50کروڑ روپے کا منصوبے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب20کروڑ روپے کی لاگت سے فوڈ اسٹریٹ بناء یجائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، اسکل ڈویلپمنٹ، صفائی ستھرائی اور پارک اینڈ ہیری ٹیج جیسے اہم شعبہ جات میں بہپتری لانے کیلئے آئندہ مالی سال میں پانچ اتھارٹیز بنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے پنجاب طرز پر اربن پلاننگ یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

سوشل سیکٹر انویسٹمنٹ فنڈ کیلئے بھی ایک اتھارٹی بنائی جائے گی جو بلوچستان میں سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔