|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2017

گوادر : منفی ہتھکنڈوں سے آ زادی صحافت کو دبا یا نہیں جا سکتا۔ صحافیوں کو نشانہ بنانا آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ بے باک اور تعمیر ی صحافت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حب کے صحافی شاہد زہری پر تشدد میں ملوث پو لیس افسر کو معطل کیا جائے ۔

مقر رین کا خطاب۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر اور حب کے صحافی شاہد زہری پر پو لیس تشدد کے خلاف گوادر کے صحافیوں کی جانب سے پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہر میں شر یک شرکاء نے مطا لبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ صحافیوں کے مظاہر ہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جس میں نیشنل پارٹی ، بی این پی ( مینگل) اور بی این پی (عوامی ) شامل تھے نے بھی شرکت کر کے یکجہتی کااظہار کیا۔

اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے گوادر پر یس کلب کے صدر بہرام بلوچ، پا کستان میڈ یا کونسل کے ساجد علی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنر ل سیکر یڑی یوسف عبدالرحمن، بی این پی (عوامی ) کے مرکزی ڈپٹی سیکر یڑی ایڈوکیٹ سعید فیض اور بی این پی ( مینگل ) کے ضلعی جنرل سیکر یڑی خداداد واجو نے خطاب کر تے ہوئے صحافی شاہد زہری پر پو لیس تشدد کی مزمت کر تے ہوئے کہا کہ اظہار رائے آزادی معاشر ے کا حسن ہے اظہار رائے آ زادی کے پروان چڑھنے سے معاشرتی ترقی کو مہمیز ملتی ہے حیف ہمارے معاشر ے میں اظہاررائے آزادی کو قدغن لگانے اور آ زاد ی صحافت کا گلہ گھونٹنے کا مزموم عمل جاری ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے کاآ ئینہ دار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت معاشر ے کی ضرورت ہے اس سے تبدیلی کو فروغ ملتا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آ زادی صحافت کو محدود بنانے کی کوششیں جاری ہیں جو نا قابل بر داشت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حب کے صحافی شاہد زہری پر پو لیس افسر کی تشدد کا فوری نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث پو لیس افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مظاہر ہ کے نظامت کے فرائض جمیل قاسم نے اداکےئے