|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

اسلام آباد : وفاقی وزیر سفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو لیبیا ، عراق ، شام سمجھنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔ منفی سوچ امریکا اور خطے کے مفاد میں نہیں۔ سکیورٹی فورسز بارڈر پر ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک افغان تعلقات جلد بحال ہونے کی امید ہے۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت فوج پر مقبوضہ کشمیر میں شدید پریشر ہے۔ کوئی شک نہیں بھارت کسی بھی موقع سے فائدہ حاصل کرے گا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں اس کو انتہائی سخت مذمت کا سامنا ہے۔

بھارت پاکستان کے ساتھ جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ مگر پاکستانی فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ افغان فوج اور امریکی فوج کو پاکستان میں کارروائی کرنے کے لئے بہت سوچ بچار کرنا پڑے گا۔ افغانستان میں امن سے پاکستان میں استحکام ممکن ہے جبکہ پاکستان میں امن سے افغانستان میں امن ممکن ہو سکتا ہے۔

سکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے افغان پاک تعلقات کی بحالی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں پاکستان کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا ہے۔ امید ہے پاک افغان تعلقات جلد بہتری کیط رف گامزن ہو جایں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہنگو ڈرون اٹیک سے پہل گزشتہ سال چاغی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا مگر اپوزیشن اس پر خوش رہی ابھی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔

پاکستان امن پسند ملک ہے خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ امریکہ پاکستان کو عراق، شام، لیبیا سمجھنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔ منفی سوچ رکھنا امریکہ اور خطے کے مفاد میں نہیں ہو گا۔