|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

کوئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے لو کل گو ر نمنٹ فنڈز خورد برد کیس میں نیب کی جا نب سے سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتا ق احمد رئیسا نی کی پلی با رگین کے لئے جمع کرا ئی گئی درخواست نیب ہی کی درخواست پر خا رج کر دی، اس سلسلے میں نیب حکام کی جا نب سے ایک ہفتہ پہلے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تھی ۔

جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کی جا نب سے سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتا ق احمد رئیسا نی کی پلی با رگین سے متعلق جمع کرا ئی گئی درخواست خا رج کر دی جا ئے ۔

گزشتہ روز لو کل گو رنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سما عت کے موقع پر سا بق مشیر خزا نہ میر خا لد لو نگو ،سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتا ق احمدرئیسا نی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کو عدا لت میں پیش نہیں کیا جا سکا جبکہ دیگر ملزمان میں ایک کی جا نب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جبکہ ایک ملزم برضمانت سما عت کے موقع پرعدا لت میں پیش ہوا ۔

اس موقع پر ا ستغاثہ کے گوا ہ ایڈمنسٹر یٹر خا لق آ با دمیر اسد خان عدا لت میں پیش ہو ئے تا ہم بوجہ غیر حاضری وکلا ء ان کا بیا ن قلمبند نہ ہو سکا سما عت کے دوران عدالت نے نیب کے ہی درخواست پر سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتاق احمدرئیسا نی کی پلی با رگین کے لئے جمع کرا ئی گئی درخواست خا رج کر نے کا بھی حکم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ کے واضح احکا ما ت مو جو د ہیں بلکہ نیب کی جا نب سے دئیے گئے درخواست کو منظو ر کر تے ہو ئے پلی با رگین سے متعلق درخواست خا رج کی جا تی ہے ۔

واضح رہے سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتا ق احمد رئیسا نی کی جا نب سے جا ئیداد اور بر آ مد شدہ رقوم سر نڈر کر نے کے بعد نیب کی جا نب سے احتسا ب عدالت کے سا منے ان کی پلی با رگین سے متعلق درخواست پیش کی گئی ۔

جس کے بعد اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ کی جا نب سے بھی پلی با رگین سے متعلق احکاما ت دئیے گئے بلکہ نیب نے مشتا ق احمد رئیسا نی کی پلی با رگین سے متعلق درخواست وا پس لینے کے لئے نیب عدالت کو ئٹہ ون کے پاس ایک اور درخواست دا ئر کی جس میں کہا گیا تھا

مشتا ق احمد رئیسا نی کی پلی با رگین کے لئے جمع کرا ئی گئی درخواست کو خا رج کیا جا ئے بعد ازاں عدالت نے سما عت کو 21جو ن تک کے لئے ملتو ی کر تے ہو ئے گواہ استغا ثہ کو ہدا یت کی کہ وہ اگلی سما عت پر پیش ہوں ۔