|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2017

کوئٹہ: این اے260 کے انتخابات کی تیاری کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو سیاسی، سماجی اور معتبرین سے روابط رکھیں گے عوامی رابطہ مہم فوری طور پر شروع کرنے عوام سے قریبی روابط قائم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ این اے260 کے15 جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں اکثریت سے کامیابی حاصل ہو سکے ۔عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنا ووٹ بی این کے حق میں دیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ میں مرکزی کا بینہ اور مرکزی کمیٹی کے موجود ممبران اور ضلعی عہدیداروں یونٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، کونسلروں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر اختر حسین لانگو جبکہ مہمان خان پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی کمیٹی کے ممبر سردار عمران بنگلزئی، جمال لانگو، ضلعی نائب نائب صدر یونس بلوچ، میر غلام رسول مینگل، میر بہادر خان مینگل، ملک محی الدین لہڑی، علی احمد قمبرانی، لقمان کاکڑ، اسد سفیر شاہوانی جبکہ سابق ایم این اے ناصر علی شاہ، میر احمد نواز بلوچ، شکیل بلوچ، حاجی باسط لہڑی، ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور دیگر سینکڑوں یونٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور کونسلروں نے اجلا س میں شرکت کی ۔

اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو این اے260 میں الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خاطر عوامی رابطہ مہم اور مختلف سیاسی، سماجی، قبائلی شخصیات سے ملاقات عوام سے قریبی روابط رکھنے کے حوالے سے غور وخوص کیا گیا اوراین اے260 کوئٹہ، نو شکی، چاغی کی غیور عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل کو کامیاب بنائے جو نوجوان باصلاحیت اور پارٹی کے نامزد امیدوار ہے اس کی کامیابی عوام کی کامیابی اس سے قبل ان علاقوں کے غیور بلوچوں نے پارٹی کوووٹ دے کر کامیاب کروایا اب بھی امید ہے کہ اپنا مینڈیٹ بی این پی کے حق میں استعمال کرینگے ۔

پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کی جملہ مسائل عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں رہا ہے اور اب بھی مستقبل میں عوام کو کسی بھی طور پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور نہ ہی عوام کے ساتھ ہونیوالے مسئلوں پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی اور مختلف تجاویز سامنے ہیں ۔

15 جولائی کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جو پرائزنڈنگ آفیسر ابھی سے پابند بنائے کہ وہ بروقت الیکشن کے رزلٹ مختلف جماعتوں کے ایجنٹ موجودفوری طور پر رزلٹ کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ لوگوں امیدواروں کی شکایات نہ ہو اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کر نے کے لئے جدوجہد کو پروھان چڑھائیں اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی سر براہی میں جس میں ملک نصیر شاہوانی، موسیٰ بلوچ، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ ہو نگے یہ کمیٹی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے سر براہی میں بنائی گئی جس میں سعید ناصر علی شاہ، سردار عمران بنگلزئی، غلام رسول مینگل، میر اکرم بنگلزئی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ملک محی الدین لہڑی ہونگے جوسیاسی سماجی اور دیگر طبقہ فکر سے روابط رکھیں گے 15 جوالائی کے انتخابات کے حوالے سے ایک کمیٹی جمال لانگو کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

جس میں جاوید بلوچ، یونس بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، رحیم لہڑی ، سعید کرد ایڈووکیٹ فیض اللہ بلوچ ہونگے ایک کمیٹی صلاح الدین شاہوانی کی سر براہی میں تشکیل دی گئی جس میں میٹرو پولٹین کے کونسلر مجیب الرحمان لہڑی، نصیراحمد قمبرانی، حاجی وحید لہڑی، ملک نصیر احمد قمبرانی، ملک محمود یار شاہوانی، کامریڈ یونس بلوچ شام ہونگے ۔

ایک کمیٹی عباس لاشاری کی سر براہی میں تشکیل دی گئی جس میں کامریڈ موسیٰ بلوچ، صدام لانگو ، مہدہ ہزارہ ، احسن مینگل، ظفر نیچاری، دولت لاشاری ہونگے اجلاس میں کہا گیا کہ مختلف کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرا نجام دینے کے بعد فوری طور رپورٹس مختلف مراحل میں پارٹی قیادت کو آگاہی دیتے رہے۔