|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سردار عمران بنگلزئی نے صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ حقوق کے دعوے کر نے والے جماعتوں نے صوبے اور عوام کے لئے بجٹ نہیں بنایا بلکہ آئندہ انتخابات کی تیاری کے لئے بجٹ کو پیش کیا مگر آئندہ انتخابات میں ان کو ناکامی سے دوچار کر نا پڑے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح بلوچ وپشتون عوام کے حقوق کے دعویداروں نے چار سال میں صوبے کو پسماندگی اور غربت کی طرف دھکیل دیا اس سال کے بجٹ میں بھی عوام کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔

نہ ہی ان نا اہل حکمرانوں سے کوئی امید ہے کیونکہ جن لو گوں نے بجٹ پیش کیا ہے وہ عوام اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کی تیاری کے لئے حکومتی نمائندوں کو کروڑوں روپے ذاتی بنیادوں پر دیئے گئے تا کہ وہ دوبارہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں مگر حکمران بھول چکے ہیں ۔

عوام کی طاقت ہمارے پاس ہے اور ہم آئندہ انتخابات میں ان نا اہل حکمرانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ حلقہ این اے260 کے ضمنی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے نا مزد امیدوار کو کامیاب کرائیں کیونکہ باقی جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔