کو ئٹہ: نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے 260پرجمعیت کی غیرمشروط حمایت کااعلان کردیاگزشتہ روزجمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفدنے نیشنل پارٹی کے قائدین سے ان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اوران سے این اے 260پرجمعیت کے امیدوارکی حمایت اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔
نیشنل پارٹی کی قیادت نے غیرمشروط طورپرجمعیت کے نامزدامیدوارحاجی محمدعثمان بادینی کی حمایت کااعلان کیااوراپنے امیدوار کوان کے حق میں دستبرارکردیا،جمعیت کے وفدمیں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حاجی محمدعثمان بادینی،حاجی عبدالواحدصدیقی،سیدجانان آغا،حاجی منظوراحمدمینگل،ارکان صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑ،مولانامعاذاللہ،خلیل الرحمن دمڑ،مولانابشیراحمداورمفتی عبدالغفورمدنی شامل تھے۔
جبکہ نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء نواب محمدخان شاہوانی،سردارمحمداسلم بزنجو،رحمت صالح بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری میرعبدالخالق بلوچ ،ٹکری شفقت اللہ لانگو،محراب فرید،ڈاکٹراسحاق بلوچ،حاجی جمعہ خان بادینی،خیربخش بلوچ،حاجی عطاء محمدبنگلزئی،حاجی محمدیوسف نوتیزئی،موسی جان خلجی،ملک نصیراحمدشاہوانی،حاجی واحدشاہوانی،ڈاکٹردوست محمدلانگو،علی احمدلانگوودیگرشامل تھے۔
اس موقع پرملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے نیشنل پارٹی کی جانب سے غیرمشروط طورپرجمعیت کے امیدوارحاجی محمدعثمان بادینی کی حمایت پران کاشکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ ان کی حمایت نیک شگون ہے اوراس کے مستقبل کے انتخابات پربھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی جمعیت اورنیشنل پارٹی کے درمیان مختلف اضلاع پراتحادہواہے اوردونوں کے درمیان اچھے روابط اورخیرسگالی کی فضاقائم ہے جس کاخیرمقدم کرتے ہیں ،نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی بقاکے لئے جمعیت کی جدوجہدلائق تحسین ہے جمعیت نے بھی ہمیشہ ملک اورصوبے کی ترقی کے لئے کام کیاہے۔
جمعیت کے ساتھ نیشنل پارٹی کے اچھے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورحلقہ این اے 260پرجمعیت کے امیدوارکی حمایت کرتے ہیں اوراپنے تمام کارکنوں کوہدایت کرتے ہیں کہ وہ نیشنل پارٹی کے اتحادی امیدوارحاجی عثمان بادینی کی کامیابی کے لئے بھرپورکرداراداکریں۔
این اے 260ضمنی الیکشن، نیشنل پارٹی نے جمعیت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
وقتِ اشاعت : June 20 – 2017